۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امام خمینی میموریل ٹرسٹ

حوزہ/ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل غاصب صہیونی جرائم کے خلاف اس عظیم کامیابی کے موقعہ پر پورے کرگل (لداخ)کے عوام کی جانب سے فلسطینییوں خاص طور پر غزہ اور القدس کے مزاحمتی تحریک کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرگل کے بڑے مذہبی و سماجی ادارہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے فلسطینیوں اور غزہ کے مزاحمتی تحریک کو جمع کے صبح کو تل ابیب کی جانب سے یک طرفہ جنگ بندی کی پیش کش کو فلسطینیوں کی جانب سے قبول کرنے کو مزاحمتی تحریک کی  تاریخی فتح و کامرانی سے تعبیر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ مختلف ادیان و مذاہب کے لئے مقدّس سر زمین یروشلم القدس پر پچھلے سات دہائیوں سے اسرائیل کے غاصب صہیونی حکومت نے قبضہ جما کر وہاں کے اصل باشندوں کو بےگھر ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ اور حال ہی میں جمعہ الوداع کے موقع پر مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر وحشیانہ حملہ کرکے کئی نمازیوں کو زخمی کر دیا تھا۔تب سے اب تک گیارہ دنوں میں اسرائیلی بموں کے زد میں آ کر دو سو تریالیس فلسطینی نہتے شہریوں کی شہادت ہوئی ہیں جن میں چھیاسٹھ بچے بھی شامل ہیں۔ ان ظالمانہ حملوں کے نتیجے میں غربت زدہ علاقوں کے کئی بنیادی ڈھانچے بھی تباہ ہو گئے۔تا ہم غاصب صہیونی حکومت کے ان حملوں کا حماس کی قیادت والی فلسطینی مزاحمتی  فوج نے بھی دندان شکن جواب دیا اور اسرائیل کے ''آئیرن ڈوم'' کو خاک میں ملا دیا۔ ان کاروائیوں نے امریکہ اور غاصب صیہونی لابی کے غرور کو بھی ملیامیٹ کر کے تاریخی شکست سے دوچار کر دیا ہے۔

امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل غاصب صہیونی جرائم کے خلاف اس عظیم کامیابی کے موقعہ پر پورے کرگل (لداخ)کے عوام کی جانب سے فلسطینییوں خاص طور پر غزہ اور القدس کے مزاحمتی تحریک کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .